(اویس کیانی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر اسلام آباد کے شہریوں کی سہولت کیلئے سی ڈی اے ون ونڈو آپریشن آج اور کل کھلا رہے گا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ون ونڈو میں شہریوں کو ہر ممکن سہولت دینے کی ہدایت جاری کی ہے،چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو ون ونڈو آپریشن کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کی ہدایت کی ہے ،اسلام اباد کے شہری آج اور کل رات 9 بجے تک سی ڈی اے کے واجبات ون ونڈو پر جمع کرا سکیں گے۔
اس سلسلے میں چئیرمین سی ڈی اے نےون ونڈو آپریشن کا دورہ کیا ، جہاں انہوں نے اجلاس کی صدارت بھی کی، چئیرمین سی ڈی اے نے شہریوں کی سہولت کیلئے انتظامات کاجائزہ لیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیلامی میں خریدی گئی پراپرٹیز کی واجب ادا قسطیں جمع نہ کرانے پر الاٹمنٹ منسوخ کیا جائے گا، 30 جون 2024 تک قسطیں جمع نہ کرانے والوں کی الاٹمنٹ منسوخ کردی جائے، ڈیفالٹ کرنے والوں کو بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر کے 3لاکھ اساتذہ کیلئے اچھی خبر