عراقی ایئرویز کو محرم الحرام کے دوران اضافی پروازوں کی اجازت مل گئی

Jun 29, 2024 | 18:48:PM
عراقی ایئرویز کو محرم الحرام کے دوران اضافی پروازوں کی اجازت مل گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شعیب مختار) سول ایوی ایشن نے عراقی ایئرویز کو محرم الحرام کے دوران 12 اضافی پروازوں کی اجازت دے دی۔

ذرائع کے مطابق محرام الحرام کے مہینے میں عراق میں زائرین کے لیے اضافی پروازوں کا معاملہ حل ہو گیا، سول ایوی ایشن نے عراقی ایئرویز کو محرم الحرام کے دوران 12 اضافی پروازوں کی اجازت دے دی، محرم الحرام کے دوران پاکستان سے بڑی تعداد میں زائرین عراق زیارتوں کے لیے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر دفاع کا افغانستان سے متعلق بیان، مولانا فضل الرحمٰن کا ردِ عمل بھی آ گیا

واضح رہے کہ  گزشتہ سال کم پروازوں کے باعث متعدد پاکستانی زائرین عراق میں پھنس کر رہ گئے تھے، جس کے پیش نظر عراقی ایئرویز نے سی اے اے کو پاکستان سے زائرین کے لیے محرم الحرام کے دوران خصوصی پروازوں کی اجازت مانگی تھی۔