تیل اور گھی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

Jun 29, 2024 | 19:28:PM
تیل اور گھی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان و ناسپتی مینو فیکچرز ایسویسی ایشن کے چیئرمین نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے بجٹ میں فاٹا پاٹا پر ٹیکس مراعات توسیع برقرار رکھی تو پھر ہم قانونی جنگ اور ہڑتال کریں گے۔

چیئرمین پاکستان وناسپتی مینوفیکچرز ایسوسی ایشن شیخ عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ ملک میں گھی اور خوردنی تیل کی ملز 85 روپے فی کلو ٹیکس ادا کر رہی ہیں،جبکہ فاٹا پاٹا میں قائم ملز کی جانب سے صرف 15 روپے فی کلو ٹیکس ادا کیا جارہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ فاٹا پاٹا کی آبادی 61 لاکھ ہے تو 1 لاکھ میٹرک ٹن پام آئل درآمد کرنا چاہیے جبکہ وہاں کیلئے ساڑھے 3لاکھ ٹن خام آئل تیل درآمد کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب پاکستان وناسپتی مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین ریحان شیخ نے کہا کہ نان فائلرز کا ٹیکس 0.20 فیصد سے بڑھا کر دو فیصد کر دیا گیا ہے اس سے یکم جولائی سے تیل اور گھی کی قیمت میں 10 سے 12 روپے تک کا اضافہ ہو جائے گا جس سے ملک میں مہنگائی کی ایک نئی لہر آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں: فنانس بل 2025: پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر 70 روپے فی لٹر لیوی عائد