(24 نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سٹار بلے باز ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میچ میں بھارت نے سنسی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو شکست دے کر 17 سال بعد دوسری بار ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن بن گیا، میچ میں بہترین پرفارمنس کے باعث مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنے والے ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، مین آف دی میچ کا ایواڈ وصول کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ٹی ٹوئنٹی کا آخری ورلڈکپ تھا، آج کا میچ میرے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کا بھی فائنل میچ تھا۔
یہ بھی پڑھیں: فائنل میں جنوبی افریقا کو شکست، بھارت ٹی 20 کا دوسری بار چیمپئن بن گیا
واضح رہے کہ بھارت نے ویرات کوہلی کی عمدی بلے بازی اور گیند بازوں کی نپی تلی بولنگ کے باعث ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میں سنسی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو 7 رنز سے شکست دی، اس سے قبل بھارت نے 2007 میں ہونے والا ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کا پہلا ورلڈ کپ بھی جیتا تھا۔