بھارتی گلوکار سونو نگم کی آشا بھوسلے کے پاؤں دھونے کی ویڈیو وائرل

Jun 29, 2024 | 23:57:PM
بھارتی گلوکار سونو نگم کی آشا بھوسلے کے پاؤں دھونے کی ویڈیو وائرل
کیپشن: بھارتی گلوکار سونو نگم کی آشا بھوسلے کے پاؤں دھونے کی ویڈیو وائرل
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارتی گلوکار سونو نگم کی آشا بھوسلے کے پاؤں دھونے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

بھارت کے معروف گلوکار سونو نگم نے لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے کے احترام میں اُن کے پاؤں دھوئے، بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ممبئی میں عالمی شہرت یافتہ بالی ووڈ گلوکارہ آشا بھوسلے کی زندگی پر لکھی گئی کتاب کی رونمائی تقریب منعقد ہوئی، آشا بھوسلے کی سوانح حیات پر لکھی گئی کتاب کا عنوان ’سوارسوامینی آشا‘ ہے، اس تقریب میں اداکار جیکی شروف سمیت دیگر بھارتی شخصیات نے بھی شرکت کی جن میں گلوکار سونو نگم بھی شامل تھے۔

اس موقع پر سونو نگم سٹیج پر آکر آشا بھوسلے کے قدموں میں بیٹھے گئے، گلوکار نے پہلے آشا بھوسلے کے دونوں پاؤں چومے اور پھر اپنے ہاتھوں سے گلوکارہ کے پاؤں دھوئے، سونو نگم نے پاؤں دھونے کے بعد تولیے سے آشا بھوسلے کے پاؤں خُشک بھی کیے اور پھر سٹیج سے اُترتے ہوئے گلوکارہ کے ایک بار پھر پاؤں چُھوئے، رپورٹ میں بتایا گیا کہ سونو نگم نے ایک تقریر بھی کی، جس میں اُنہوں نے آشا بھوسلے اور ان کی آنجہانی بہن لتا منگیشکر کی موسیقی کی تعریف کی۔

دوسری جانب اداکار جیکی شروف نے بھی آشا بھوسلے کے پاؤں چُھوتے ہوئے اُنہیں تحفے میں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ کو قتل کی دھمکیاں ملنے لگی، وجہ بھی سامنے آ گئی

ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے مداحوں نے کہا کہ سونو نگم نے عزت و احترام میں آشا بھوسلے کے پاؤں دھوئے جبکہ کچھ صارفین نے گلوکار کے اس عمل پر تنقید بھی کی۔