وزیرخارجہ ان ،وزیرخزانہ آؤٹ،وزیراعظم کی سفارش پر نئی مشترکہ مفادات کونسل تشکیل
وزیراعظم نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو مشترکہ مفادات کونسل سے الگ کردیا،8 رکنی کونسل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)صدر مملکت نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کردی۔وزیراعظم نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو مشترکہ مفادات کونسل سے الگ کردیا۔
وزیرخارجہ ان ،وزیرخزانہ آؤٹ،صدر مملکت نے وزیراعظم کی سفارش پر نئی مشترکہ مفادات کونسل تشکیل دیدی ۔وزیراعظم کی سفارش پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار مشترکہ مفادات کونسل میں شامل ہیں ،وزیر اعظم کی سفارش پر صدر مملکت نے 8 رکنی مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری دیدی ،مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کا نوٹفکیشن جاری کردیا گیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر خزانہ پہلی بار مشترکہ مفادات کونسل سے باہر ہیں۔مشترکہ مفادات کونسل میں وزیر خارجہ، وزیر دفاع، وزیر منصوبہ بندی و ترقی اور وزیر سیفران شامل ہیں۔ چاروں وزرائے اعلیٰ بھی مشترکہ مفادات کونسل کا حصہ ہوں گے۔
ضرورپڑھیں:دہشتگردی کی کوئی گنجائش نہیں،امن کیلئے آخری حد تک جائیں گے:محسن نقوی
مشترکہ مفادات کونسل صوبوں کے مابین مختلف منصوبوں کی منظوری دینے کا کونسل ہے ،وزیر خارجہ کو مسلم لیگ ن کی قیادت نے معاشی فیصلوں میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا تھا،وزیر خارجہ اسحاق ڈار کابینہ کی نجکاری کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں۔