سندھ: ضلع بدین کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

Mar 29, 2024 | 19:49:PM
سندھ: ضلع بدین کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک) وزارتِ صحت نے صوبہ سندھ کے ضلع بدین کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کر دی۔

وزارتِ صحت کے مطابق ضلع بدین کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا، رواں سال 83 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے، ماحولیاتی نمونوں میں پائے جانے والے وائرس کا تعلق سرحد پار سے ہے، رواں سال تمام مثبت ماحولیاتی نمونوں اور 2 پولیو کیسز میں یہی وائرس پایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شانگلہ دہشتگردی میں چینی باشندوں کی ہلاکتیں، چینی سفارتخانے نے اہم بیان جاری کر دیا

وزارتِ قومی صحت کا مزید کہنا ہے کہ پولیو ایک لاعلاج مرض ہے جو 5 سال سے کم عمر بچوں پر حملہ آور ہوتا ہے، ملک بھر کے بچوں کی پولیو وائرس سے حفاظت کو یقینی بنانا اس وقت سب سے اہم ہے، والدین سے اپیل ہے کہ 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔