(ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبے کے ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے یکم اپریل سے 8اپریل تک موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔اس کے بعد 9اپریل سے ممکنہ طور پر عید الفطر کی چھٹیاں شروع ہو رہی ہیں جو ہفتہ بھرجاری رہیں گی۔ اس طرح خیبرپختونخوا کے طالب علموں کو مسلسل 14چھٹیاں ہو رہی ہیں۔
موسم بہار کی چھٹیوں کیلئے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام پرنسپلز، ہیڈ ٹیچرز اور کلیریکل سٹاف موسم بہار کی چھٹیوں میں نئے بچوں کے داخلے اور مفت کتابوں کی تقسیم کیلئے اپنے اداروں میں حاضر رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے اہم رہنما ملک سے باہر جانےکیلئے تیار