رانا مشہود احمد خان چیئرمین وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام تعینات

Mar 29, 2024 | 21:42:PM

(24 نیوز) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے رانا مشہود احمد خان کو وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کا چیئرمین تعینات کر دیا.

ماضی میں پنجاب حکومت میں اعلی عہدوں بشمول ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی، وزیرِ برائے امورِ نوجوانان، وزیرِ صحت، تعلیم، سیاحت اور سپورٹس کی وزارت کے لئے خدمات سر انجام دینے والے رانا مشہود احمد خان کو وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام تعینات کر دیا۔

علاوہ ازیں وزیرِ اعظم نے تمام سٹیک ہولڈر کو وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کی ترقی کیلئے نئے تعنیات شدہ چیئرمین سے مکمل تعاون کی ہدایت بھی جاری کر دی.

یہ بھی پڑھیں: ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر سنی اتحاد کونسل میدان میں آ گئی، اہم فیصلہ کر لیا

مزیدخبریں