(محی الدین)پاکپتن کے گاؤں چک شفیع میں ماں اور دو بیٹوں کی لاشیں گھر سے برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ رنگ شاہ کے علاقے چک شفیع کے قریب آبادی بگی بھیری میں گھر سے تین لاشیں ملی ہیں،لاشوں کی شناخت 35 سالہ رفاقت، 42 سالہ لیاقت اور 72سالہ اماں سرداراں بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق لاشوں سے گھر میں تعفن پھیلنے سے پولیس اہل علاقہ کی اطلاع پر پہنچی۔ ڈی پی او طارق ولائیت جائے وقوعہ پر پہنچے،پولیس، ریسکیو 1122 اور فرانزک ٹیم کو طلب کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر سنی اتحاد کونسل میدان میں آ گئی، اہم فیصلہ کر لیا