عائزہ خان اور دانش تیمور کی بیٹی کاپہلا روزہ ، تصاویر وائرل

Mar 29, 2025 | 09:58:AM
عائزہ خان اور دانش تیمور کی بیٹی کاپہلا روزہ ، تصاویر وائرل
کیپشن: عائزہ خان اور دانش تیمور بیٹی کی روزہ کشائی کے موقع پر
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی شوبز کی مقبول جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور نے بیٹی کوپہلاروزہ رکھوادیااورروزہ کشائی کی تصاویربھی شیئرکردیں۔

اداکارہ عائزہ خان اور اداکار دانش تیمور نے بیٹی حورین کے  پہلے روزے کو یادگار بنانے کے لیے روایتی روزہ کشائی  کااہتمام کیا جس کی تصاویر بھی عائزہ خان کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پرشیئرکی گئیں۔

اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں عائزہ خان نے روزہ کشائی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ الحمداللہ حورین نے پہلا روزہ رکھا ہے۔

تصاویرمیں دیکھا جا سکتا ہے کہ حورین کے ہمراہ ان کے بھائی بھی ہار پہنے ہوئے نہایت خوش نظر آ رہے ہیں،بچوں کے ساتھ تصاویرمیں عائزہ خان اور دانش تیمور بھی ہیں جبکہ عائزہ خان نے سسرال والوں کے ساتھ بھی تصاویر بنوائیں۔

یہ بھی پڑھیں:ہانیہ عامر کے 'سٹریٹ لُک' نے بھی سب کو متاثر کردیا

مداحوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے جوڑی کو مبارک باد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔