لطیف کپاڈیہ کومداحوں سے بچھڑے 23 برس بیت گئے

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)معروف اداکار لطیف کپاڈیہ کو مداحوں سے بچھڑے 23 برس بیت گئے مگر وہ مداحوں کی یادوں سے محونہیں ہوئے۔
27 مارچ 1934ء کوہندوستان کے شہرناسک میں پیدا ہونے والے لطیف کپاڈیہ قیام پاکستان کے بعد کراچی منتقل ہو گئے تھے ،وہ بنیادی طور پر بینکار تھے لیکن اداکاری کا شوق رکھتے تھے۔
انہوں نے50 کی دہائی میں تھیٹرپر کئی ڈراموں میں یادگار کردار نبھائے اس کے بعد 60 کی دہائی میں پاکستان ٹیلی ویژن سے منسلک ہو گئے۔
لطیف کپاڈیہ نے 40 سال تک ٹی وی اور سٹیج پر اداکاری کے جوہر دکھائے،ان کے مشہور ٹی وی ڈراموں میں بارش، ففٹی ففٹی، برزخ، نادان نادیہ اور شکست آرزو شامل ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:عائزہ خان اور دانش تیمور کی بیٹی کاپہلا روزہ ، تصاویر وائرل
لطیف کپاڈیہ کوان کی طویل فنی خدمات کے اعتراف میں 23 مارچ 2001ء کو تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیاتھا،وہ 29 مارچ 2002ء کو 68 برس کی عمر میں راہی ملک عدم ہوگئے تھے ۔