عیدالفطرپرمعیاری ڈرامے پیش کرنیوالے تھیٹرزاور فنکاروں کو تعریفی اسناد دینے کا فیصلہ
فحاشی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا،سزا کیساتھ جزا کا عمل بھی ضروری ,ایگزیکٹو ڈائریکٹر پکار تنویر ماجد

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)پنجاب آرٹس کونسل نے عید الفطرکے موقع پر تھیٹرز پر معیاری ڈرامے پیش کرنے والے تھیٹرزاور فنکاروں کو تعریفی اسناد دینے کا فیصلہ کرلیا۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل تنویر ماجد نے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ عید الفطر پر پنجاب بھر کے تھیٹروں میں پیش کئے جانے والے سٹیج ڈراموں کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی جس کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، کوئی فنکار فحاشی کا مرتکب پایا گیا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری کی ہدایات کے مطابق پنجاب بھر کے تھیٹروں سے فحاشی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا اور عوام کو صاف ستھری تفریح فراہم کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:شوبز انڈسٹری نہیں چھوڑ رہی،غناعلی نے وضاحت دیدی
ایگزیکٹو ڈائریکٹر" پکار" تنویر ماجد نے کہا کہ عیدالفطر پر جو تھیٹر معیاری اور صاف ستھرا ڈرامہ پیش کریں گے اور جو فنکار اچھی پرفارمنس دیں گے ان کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ، اس تھیٹر کے ڈائریکٹر ،پروڈیوسر اور آرٹسٹ کو تعریفی اسناد دی جائیں گی،سزا کے ساتھ جزا کا عمل ہونا بھی ضروری ہے ،امید ہے کہ پنجاب بھر کے تھیٹروں پر ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔