ہولی کیلئے سڑکوں کا استعمال نمازعید پر پابندی کیوں؟،یو پی کے وزیراعلیٰ سے مسلمانوں کا سوال

Mar 29, 2025 | 18:04:PM
ہولی کیلئے سڑکوں کا استعمال نمازعید پر پابندی کیوں؟،یو پی کے وزیراعلیٰ سے مسلمانوں کا سوال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کی ریاست اترپردیش  کے شہر الٰہ آباد کے مسلمانوں نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے عید کی نماز  سڑکوں پر ادا کرنے کی اجازت دینے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا ہے کہ جب ہولی اور کانوڑ یاترا جیسے مذہبی تہواروں کیلئے سڑکیں استعمال ہو سکتی ہیں، تونماز کی ادائیگی پر پابندی کیوں ہے؟  

بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق الٰہ آباد کے مسلمانوں نے مذہبی رسومات میں یکسانیت کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ سے عید کی نماز سڑکوں پر ادا کرنے کی اجازت طلب کی۔مسلم سماج کے ایک وفد نے جمعرات کو الٰہ آباد کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو ایک یادداشت پیش کی، جس میں دلیل دی گئی کہ اگر ہولی جیسے تہوار سڑکوں پر منائے جا سکتے ہیں اور کانوڑ یاترا کو اجازت ہے، تو عید پر صرف10 منٹ کی نماز کیوں نہیں پڑھی جا سکتی؟ ہم صرف اپنی مذہبی رسومات کیلئے  یکساں احترام چاہتے ہیں۔

اتر پردیش حکومت نے ٹریفک اور عوامی نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کیلئے سڑکوں پر نماز پڑھنے کے خلاف سخت قوانین بنا رکھے ہیں۔ سنبھل کے علاقے میں حکام نے پہلے ہی ہدایت دے دی ہے کہ عید کی نماز صرف مخصوص جگہوں پر ادا کی جائے، سڑکوں پر نہیں۔ پورے صوبے میں انتظامی افسران امن کمیٹیوں کے ساتھ میٹنگیں کر رہے ہیں تاکہ عید کے موقع پر قانون و نظم کو یقینی بنایا جا سکے۔ ایک ضلعی افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہاکہ ’’ ہماری ترجیح ہم آہنگی برقرار رکھنا اور کسی بھی قسم کے تناؤ کو روکنا ہے۔اترپردیش کی حکومت نے اب تک اس درخواست پر کوئی جواب نہیں دیا۔ دریں اثنا عید سے قبل کسی بھی تصادم یا خلل سے بچنے کیلئے  حفاظتی اقدامات سخت کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹو ان ون،انوکھی شادی جس نے لوگوں کو حیران کر دیا