خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں فریقین کے درمیان 8 ماہ کے لیے امن معاہدہ طے

Mar 29, 2025 | 19:57:PM

(24 نیوز)خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں فریقین کے درمیان 8 ماہ کے لیے امن معاہدہ طے ہو گیا۔

جرگہ ممبر حاجی کمال نے بتایا کہ فریقین کے درمیان امن معاہدے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر کرم اشفاق احمد اور دیگر حکام موجود تھے۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد کا کہنا تھا کہ فریقین میں امن معاہدہ ہونے سے عید کی خوشیاں دوبالا ہو گئیں۔

ایک اور رکن حاجی اصغر کے مطابق سڑک کھولنے کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایف بی آر کی بڑی کامیابی،9 ماہ میں سب سے زیادہ ٹیکس جمع کرنے کا ریکارڈ قائم

مزیدخبریں