کن ممالک میں عید الفطر کا اعلان کر دیا گیا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)ایران، بھارت میں شوال کا چاند نہیں آیا جس کے مطابق عید الفطر 31 مارچ بروز پیر کو منائی جائے گی۔
ایران نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ ملک میں شوال کے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کے مطابق عید الفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہوگی۔
ایران میں کل عام آنکھ سے بھی شوال کا چاند دیکھا جاسکے گا، انڈونیشیا، ملائیشیا اور آسٹریلیا میں بھی چاند نظر نہیں آیا لہٰذا عیدالفطر31مارچ بروز پیر کو ہوگی۔
واضح رہے کہ پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے یلے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا، محکمہ موسمیات نے عیدالفطر کا چاند کل نظر آنے کی پیش گوئی کر دی۔
سپارکو نے بھی عید الفطر کا چاند 30 مارچ کو نظر آنے کی پیش گوئی کر دی، پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے کا کل قومی امکان ہے، شوال کے چاند کی پیدائش آج دن 3 بجکر 58 منٹ پر ہوگئی۔
30 مارچ کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 37 گھنٹے ہوگی، غروب آفتاب کے وقت چاند کی بلندی 14 ڈگری ہونے کا امکان ہے۔
سپارکو حکام کا کا کہنا ہے کہ 30 مارچ کو شوال کا چاند انسانی آنکھ سے باآسانی نظر آئے گا۔
یہ بھی پڑھیں :سعودی عرب کے بعد امارات اور قطر میں بھی شوال کا چاند نظر آگیا،عید الفطر کل منائی جائیگی