برطانیہ ، امریکہ، فرانس اور ترکی  میں عیدالفطر کل منائی جائے گی،نماز عید کے انتظامات شروع

Mar 29, 2025 | 21:43:PM
برطانیہ ، امریکہ، فرانس اور ترکی  میں عیدالفطر کل منائی جائے گی،نماز عید کے انتظامات شروع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسد علی) برطانیہ ، امریکہ، فرانس اور ترکی  میں عیدالفطر 30 مارچ بروز اتوار کل منائی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق شوال کے چاند پر برطانیہ میں مسلمان کمونیٹی تقسیم ہو گئی ہے۔لندن سمیت برطانیہ کے شہروں میں مسلمان اتوار کو عید منائیں گے۔جبکہ اہل تشیع سمیت برطانوی شہروں برمنگھم،مانچسٹر،بریڈفورڈ،وٹفورڈ  میں عید الفطر سوموار کو منائی جائے گی۔لندن کی مساجد نے سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آنے کے بعد کل عیدالفطر کی نماز کی ادائیگی کے لئے انتظامات کرنے شروع کر دئیے ہیں۔برطانیہ کی مساجد میں چار سے پانچ عید الفطر کی نمازوں کے اجتماعات منعقد ہونگے۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا،عید کل ہوگی