کن ممالک میں شوال کا چاند نظر نہیں آ سکا

کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)برونائی سمیت مختلف ممالک میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر بروز پیر منائی جائے گی۔
آسٹریلیا، انڈونیشیا، ملائیشیا اور برونائی میں ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا جہاں کل 30واں روزہ اور عید پیر کو ہوگی۔
خلیجی میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا میں چاند نظر نہ آنے کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے بعد وہاں پر عید الفطر پیر کے روز ہوگی۔
اسی طرح ملائیشیا، آسٹریلیا اور برونائی میں عید سوموارکو ہوگی۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات، سعودی عرب میں چاند کی تلاش جاری ہے تاہم ماہرین نے آج رویت نہ ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :ایران نے عید الفطر کے پہلے دن کا اعلان کر دیا