بیٹے کے انڈسٹری میں آنےپر میں بہت رویا ، نعمان اعجاز کا اہم انکشاف

May 29, 2024 | 10:15:AM

(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار نعمان اعجاز کا کہنا ہے کہ وہ کبھی نہیں چاہتے تھے کہ ان کا بیٹا اداکار بنے۔

نعمان اعجاز نے حال ہی میں ایک نجی شو میں شرکت کی ہے جہاں انہوں نے اپنے کام اور اپنی آراء کا اظہار کیا،گفتگو کے دوران نعمان اعجاز نے یہ بھی بتایا کہ ان دنوں کس طرح محنت کو نظر انداز کیا جاتا ہے اور شارٹ کٹس تلاش کیے جاتے ہیں جو نوجوان نسل کے لیے اچھا طریقہ نہیں ہے۔

اداکار نے اپنے ہی بیٹے کے انڈسٹری میں آنے کے حوالے سے متعلق بھی اہم انکشاف کیا،انہوں نے کہا کہ وہ کبھی نہیں چاہتے تھے کہ ان کا بیٹا اداکار بنے، تاہم یہ ان کی قسمت میں لکھا تھا ورنہ وہ اپنے بیٹوں کو کبھی بھی کسی سیٹ پر نہیں لے کر گئے جس پر وہ کام کر رہے ہوتے تھے اور نہ ہی کسی فنکار کو اپنے گھر بلایا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ بقول ان کہ اس فیلڈ میں کینہ پرور لوگوں کی بہتات ہے،اس لیے اس میں کام کرنا اور قدم جمانا کوئی مذاق نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہی وجہ ہےکہ جب میرے بیٹے نے مجھ سے کہا کہ وہ ڈراموں میں کام کرناچاہتا ہے، تو میں بہت رویا تھا اور جائے نماز پر بیٹھ کر روتے ہوئے اللہ سے کہا کہ ایسا کیوں ہوگیا میں نے تو کبھی ایسا نہیں چاہا، تاہم یہ اس کی قسمت میں لکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:کہیں دھوپ، کہیں بادل برسیں گے، موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے گھر میں ایک عام آدمی ہیں جہاں وہ تمام کام کرتے ہیں اور وہ نہیں چاہتے تھے کہ ان کا بیٹا اس فیلڈ میں آئے۔

نعمان اعجاز کے بیٹے زاویار نعمان نے حال ہی میں انڈسٹری میں قدم رکھا ہے اور وہ آہستہ آہستہ اپنی پہچان بنا رہے ہیں۔

مزیدخبریں