روپے کی قدر بحال، ڈالرسستا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)روپے کی قدر بحال ہونے لگی،انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے سستا ہوگیا۔
انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 25 پیسے پر آگیا،گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 9 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278.21 روپے سے بڑھ کر 278.30 روپے کا ہو گیا،اوپن ایکسچینج ریٹ کی بات کریں تو ڈالر 12 پیسے مہنگا ہو کر 279 روپے 48 پیسے پر آگیا ، یورو 67 پیسے اضافے سے 302.16 روپے ،برطانوی پاؤنڈ 68 پیسے مہنگا ہوکر 354.82 روپے ،امارتی درہم 9 پیسے اضافے سے 75.99 روپے ، سعودی ریال 10 پیسے اضافے سے 74.20 روپے کا ہو ا تھا۔
ماہرین کا کہناہے کہ درآمدی بل کی طلب پر روپے کی قدر میں کمی دیکھی گئی ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مندی چھا گئی،100 انڈیکس میں 456 پوائنٹس کی کمی ہوئی،100 انڈیکس 75061 کی سطح پر آ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مرغی 297 روپے کلو ہو گئی