اسلام آباد :گزشتہ روز گرین ایریا میں آگ لگنے کے 24 واقعات رپورٹ، وجہ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف)اسلام آباد میں گزشتہ روز ہیٹ ویو کے اثرات میں گرین ایریا میں آگ لگنے کے 24 واقعات رپورٹ ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
فائر ڈیپارٹمنٹ نےاسلام آباد ،ہإگزشتہ روز پیش آنے والےآگ کے واقعات کی رپورٹ چیئرمین سی ڈی اے کو بھجوا دی،رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز رپورٹ ہونے واقعات میں سے 86 فیصد گرین ایریا میں آگ کے تھے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ شعبہ ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر کو آگ لگنے کے واقعات کی 29 کالز موصول ہوئیں،29 میں سے 24 واقعات گرین بیلٹ پر آگ لگنے کے تھے۔
شعبہ ای اینڈ ڈی ایم کے مطابق گھر پر آگ لگنے کے 2 اور الیکٹرک فائر کا ایک واقعہ رپورٹ ہوا،آئی ٹین فور گرین بیلٹ ، ای ٹین گرین بیلٹ اور فیصل مسجد کے قریب گرین بیلٹ شامل ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایف ایٹ تھری، جی ٹین جی الیوان اور کری روڈ گرین ایریا سے آگ بجھائی گئی،جی سیون ون، ایف نائن پارک،جنگی سیداں گرین بیلٹ سے آگ بجھائی گئی،آئی الیوان، جی ٹین فور اور جی الیوان فور کے گرین بیلٹس سے آگ بجھائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کنفیوژن کا شکار ، انہیں ملک کیخلاف لانچ کیا گیا:شرجیل میمن
رپورت میں مزید بتانا تھا کہ گرین بیلٹ میں آگ لگنے کی وجوہات میں انسانی غفلت سرفہرست ہے، شہری جلتا سیگریٹ یا ماچس کی تیلی گرین بیلٹ پر پھینک دیتے ہیں،گرین بیلٹس پر پڑی شیشے کی بوتل بھی خودبخود آگ پکڑ لیتی ہیں۔
یاد ہرے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے گزشتہ روز آگ لگنے کے واقعات کا نوٹس لیا تھا ، اور آگ کے واقعات کی انکوائری کا حکم دے کر رپورٹ طلب کی تھی۔