اسلام آباد: ٹریل 5 پر شہری کی ہلاکت، 5 دوستوں کے بیانات قلمبند
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فرزانہ صدیق) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ٹریل 5 پر طحہٰ نامی شہری کی ہلاکت کے معاملے میں شہری کے 5 دوستوں کے بیانات قلمبند کر لئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ٹریل 5 پر طحہ نامی شہری کی ہلاکت کے معاملے میں انوسٹی گیشن ٹیم نے طحہ کے پانچوں دوستوں کے بیانات قلمبند کر لیے ہیں، دوستوں کے بیانات کے مطابق طحہ اور اس کے ایک دوست کو بڑا پتھر کراس کرتے چوٹ لگ گئی تھی، طحہ نے مزید اوپر جانے سے انکار کر دیا تھا کہ وہ نیچے والے راستے سے جائے گا، اوپر جانے کے بعد طحہ کا نمبر مسلسل ملاتے رہے لیکن اس نے رابطہ نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک سیٹ ایم ایم ون کب اڑان بھرے گا؟ وقت اور تاریخ کا اعلان ہو گیا
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بیانات میں دوستوں نے بتایا کہ ہم اوپر آگئے اور ایک پوائنٹ پر پہنچ کے رینجرز کو کال کی، رینجرز نے ریسکیو کیا اور اپنے پوائنٹ پے لے گئے، رینجر نے تمام لڑکوں کے کوائف لکھے اور تصاویر بھی لیں، پیر سوہاوہ روڈ سے گاڑی بک کرائی اور میٹرو سٹیشن آئے، گھر پہنچ کے طحٰہ کی امی سے پوچھا تو معلوم ہو کہ وہ نہیں آیا، رات کو تھانہ سیکریٹریٹ پولیس نے طلب کر لیا اور تھانے میں شامل تفیش ہو ئے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ طحٰہ کی ابتدائی پوسٹ مارٹم پورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی، پوسٹ رپورٹ کے بعد تفتیش کو مزید آگے بڑھایا جائے گا، موقع سے جمع کیے گئے تمام شواہد کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے، تفتیش قتل کی دفعہ 302 کے تحت کی جا رہی ہے۔