پنجاب کابینہ کی بانی پی ٹی آئی کیخلاف نئے مقدمات کی منظوری کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج

May 29, 2024 | 18:08:PM

(ملک اشرف) پنجاب کابینہ کی بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف نئے مقدمات کی منظوری دے دی، تحریک انصاف نے کابینہ کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
بانی پی ٹی آئی عمران نےپنجاب کابینہ کے فیصلے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، درخواست میں پنجاب حکومت ، ہوم سیکرٹری، آئی جی پنجاب ، وفاقی سیکرٹری داخلہ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چائنیز کمپنی اور سرمایہ کاروں کی بڑی مشکل حل، وزیر داخلہ نے دل جیت لئے

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین ہیں،  پنجاب کابینہ نے ریاستی اداروں کے خلاف مبینہ طور پر نفرت انگیز بیانیہ تیار کرنے پر ان کے اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف قانونی کارروائی کی منظوری دی ہے،  پنجاب کابینہ کا ان کے اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ غیر قانونی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت صوبائی کابینہ کے 24 مئی 2024 کے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کے دیگر رہنماؤں کے خلاف نئےمقدمات قائم کرنے کے متعلق فیصلہ کالعدم قرار دے۔

مزیدخبریں