ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ابتک کتنی ہیٹ ٹرکس ہوئیں؟ کوئی پاکستانی بولر شامل ہے یا نہیں؟

May 29, 2024 | 18:25:PM
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ابتک کتنی ہیٹ ٹرکس ہوئیں؟ کوئی پاکستانی بولر شامل ہے یا نہیں؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ٹی 20 ورلڈکپ میں اب تک کی 6 ہیٹ ٹرکس میں کوئی بھی پاکستانی شامل نہیں ہے۔

ٹی 20 ورلڈکپ میں ریکارڈز کی بات کی جائے تو ہیٹ ٹرکس کا ذکر سر فہرست ہوتا ہے، دنیا میں کل 6 ایسے گیند باز ہیں جو یہ اعزاز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران اپنے نام کر چکے ہیں، کوئی بھی پاکستانی بولر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہیٹ ٹرک نہیں کرسکا اور نا ہی دنیا میں ابھی تک ایسا بولر ہے جس نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف یہ کارنامہ سر انجام دیا ہو۔

ورلڈ کپ میں ہیٹ ٹرکس کرنے والے 6 بولرز میں آسٹریلوی سپیڈ سٹار بریٹ لی، آئر لینڈ کے کرٹس کیمفر، سری لنکا کے وینندو ہسرنگا، جنوبی افریقن کاگیسو رباڈا، یو اے ای کے کارتک میپن اور آئرلینڈ کے جوشوا لیٹل شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ ،پاکستان کیلئے پہلا مرحلہ عبور کرنا کتنا آسان،کتنا مشکل ہوگا؟

سپیڈ سٹار بریٹ لی نے  16 ستمبر 2007  لو نیو لینڈز کرکٹ گراؤنڈ، کیپ ٹاؤن میں ہونے والے آسٹریلیا بمقابلہ بنگلہ دیش میچ میں ہیٹرک کی جس میں آسٹریلیا میچ جیتا، کرٹس کیمفر نے  18 اکتوبر 2021 کو متحدہ عرب امارات شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم، ابوظہبی میں ہونے والے آئرلینڈ بمقابلہ نیدرلینڈز میچ میں ہیٹرک کی اور آئرلینڈ جیت گیا، وینندو ہسرنگا نے بھی اسی ورلڈ کپ میں 6 نومبر 2021 کو متحدہ عرب امارات شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم، شارجہ میں ہونے والے سری لنکا بمقابلہ جنوبی افریقہ مقابلے میں یہ کارنامہ سرانجام دیا لیکن سری لنکا ہارگیا۔

اسی طرح پروٹیز کے کاگیسو رباڈا نے 10 نومبر 2021 کو متحدہ عرب امارات شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم، شارجہ میں جنوبی افریقہ بمقابلہ انگلینڈ میچ میں ہیٹرک کی جس میں جنوبی افریقا جیت گیا، کارتک میپن نے 18 اکتوبر 2022 کو آسٹریلیا کارڈینیا پارک، جیلونگ میں ہونے والے متحدہ عرب امارات بمقابلہ سری لنکا میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا جہاں امارات میچ ہارگیا، جوشوا لٹل نے 4 نومبر 2022 کو آسٹریلیا ایڈیلیڈ اوول، ایڈیلیڈ میں ہونے والے آئرلینڈ بمقابلہ نیوزی لینڈ میچ میں ہیٹ ٹرک کی لیکن اس کے باوجود آئرلینڈ ہار گیا۔