جعلی ڈگریوں کے اجراءمیں ملوث غیر قانونی اداروں کے 3 مالکان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف) جعلی ٹیکنیکل ڈگریوں کے اجراءمیں ملوث ہونے والے غیر قانونی ادارے چلانے والے 3 مالکان گرفتار کر لیے گئے۔
فیڈرل انویسٹیگیشن اتھارٹی ( ایف آئی اے) نے جعلی اور غیر رجسٹرڈ ٹیکنکل ڈگریوں کے اجراء میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آبادنے کارروائیاں کی، چھاپہ مار کاررو ائیاں ماڈرن انسٹیٹیوٹ آف انفورمیٹکس، جوہر انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اسلام آباد اور انٹرنیشنل کالج آف ایجوکیشن کے نام سے بنائے گئے جعلی اور غیر رجسٹرڈ اداروں میں کئے گئے جس میں مذکورہ انسٹیٹوٹ کے مالکان کو تحویل میں لےلیا گیا، گرفتار ملزمان میں ذیشان زاہد، عمر فاروق اور احسن الدین شامل ہیں،تینوں ملزمان کو راولپنڈی اور اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا، ملزمان نے عام شہریوں کو بھاری رقوم کے عوض جعلی ٹیکنیکل سرٹیفیکٹ، ڈگریاں اور کارڈز جاری کئے۔
ملزمان کے خلاف کارروائیاں نویٹیک کی شکایت پر کی گئی کہ یہ افراد جعلی اور غیر رجسٹرڈ تعلیمی ادارے چلا رہے ہیں اور مذکورہ انسٹیٹیوٹ میں جعلی ڈپلومے، سرٹیفیکٹ اور جعلی ڈگریاں جاری کرنے میں ملوث ہیں،ملزمان نےجعلی اداروں کے نام سے مختلف اخبارات اور سوشل میڈیا پر داخلے کے اشتہارات لگاتے تھے۔
چھاپے کے دوران بھاری مقدار میں جعلی ٹیکنیکل ڈگریاں، سرٹیفیکیٹ، کارڈز اور ڈپلومے بنانے والے آلات برآمد کر لئے گئےجبکہ جعلی مہریں، ڈپلومہ اسٹیکرز، خالی سرٹیفیکٹس ،لیٹر ہیڈ اور ایمبوزڈ مشینز برآمد کر لئےگئے۔
ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: این اے 47مبینہ دھاندلی کیس؛ایم این اے طارق فضل چودھری کو جواب جمع کرانے کا آخری موقع