زندہ دلانِ لاہور کیلئے اچھی خبر! محکمہ موسمیات نے ابر کرم برسنے کی نوید سُنا دی

Nov 29, 2023 | 12:27:PM
زندہ دلانِ لاہور کیلئے اچھی خبر! محکمہ موسمیات نے ابر کرم برسنے کی نوید سُنا دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم) فضائی آلودگی اور سموگ سے تنگ زندہ دلان لاہور کے لئے بڑی خبر آ گئی، محکمہ موسمیات نے شہر لاہور میں ابر کرم برسنے کی نوید سُنا دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں 30 نومبر ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش ریکارڈ کی جائے، جس کے بعد فضائی آلودگی میں کمی واضح دیکھی جا سکے گی۔ شہر میں موسم کے تیور نرالے سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی شروع ہو گئی ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے حالات بدلنے والے ہیں؟اہم خبر آگئی

باغوں کے شہر کے موجودہ ائیر کوالٹی انڈیکس کی شرح 302 ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور آج بھی سرفہرست ہے۔

ماہرین نے ہدایات جاری کی ہیں کہ لاہور کی فضا آلودہ ہو چکی ہے جس کے باعث شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنا چاہیے، ماسک کا استعمال لازمی کرنا چاہیے اور پانی کا زیادہ سے زیادہ کرنا چاہیے۔