(24 نیوز ) سابق وزیر اعظم اور چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو مائنس کر دیا گیا، پی ٹی آئی چیئرمین شپ کے الیکشن سے دستبردار ی کے اعلان کے بعد پارٹی نے انٹرا پارٹی الیکشن کا اعلان کر دیا، جس میں بیرسٹر گوہر علی چیئرمین شپ کے امیدوار ہوں گے ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے 2 دسمبر کو انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا اعلان کر دیا ہے ، بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ پارٹی چئیرمین پارٹی الیکشن نہیں لڑیں گے، گوہر علی خان پارٹی چئیرمین کا الیکشن لڑیں گے،بیرسٹرگوہر علی خان کا نام پی ٹی آئی چئیرمین نے دیا ہے ،بیرسٹر گوہر علی کا نام مائنس ون کی نفی کی دلیل ہے، پارٹی الیکشن ہفتے کو ہوگا،الیکشن کمیشن کو موقع نہیں دینا چاہتے کہ وہ ہم سے بلے کا نشان چھین لے۔
علی ظفر کا مزید کہنا تھا کہ 2022میں پی ٹی آئی نے انٹراپارٹی الیکشن کرائےتھے، الیکشن کےفیصلےکیخلاف اپیل بھی کریں گے اور الیکشن بھی کرائیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی نے فوری انٹراپارٹی الیکشن کرانے کا کہا، توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی کو سزا سنائی گئی جوغیرقانونی ہے، نگران چیئرمین کیلئے کافی ناموں پر غور کیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے بیرسٹرگوہرعلی خان کانام عارضی چیئرمین کیلئےمقررکیا، بیرسٹرگوہرعلی خان کا نام اس بات کی دلیل ہے کہ کوئی مائنس ون نہیں۔
یہ بھی پڑھیں :بھارت بوکھلاہٹ کا شکار