سیاسی کشیدگی،پنجاب کی تھیٹر انڈسٹری شدید مالی بحران کا شکار

حکومت دو ہفتوں میں ہونےوالے سات کروڑ دس لاکھ کے نقصان کا فوری ازالہ کرے، قیصر ثناء اللہ خان

Nov 29, 2024 | 10:25:AM
سیاسی کشیدگی،پنجاب کی تھیٹر انڈسٹری شدید مالی بحران کا شکار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی کے حالیہ احتجاج،سڑکوں کی بندش اورسیاسی کشیدگی کے باعث پنجاب کی تھیٹر انڈسٹری شدید مالی بحران کا شکار ہوگئی،تھیٹر پروڈیوسرز،مالکان اور فنکاروں نے حکومت سے دو ہفتوں کے دوران ہونےوالے سات کروڑ دس لاکھ روپے کے نقصان کا فوری ازالہ کرنے کامطالبہ کردیا ۔

پنجاب آرٹسٹ پروڈیوسرز تھیٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین قیصر ثناء اللہ خان نے کہاہے کہ لاہور کے تھیٹروں کو 20 لاکھ روپے اور دیگر شہروں کے تھیٹروں کو 10 لاکھ روپے فی تھیٹر مالی امداد دی جائے، تھیٹر اسکرپٹ سنسر فیس جو 25 ہزار روپے ہے چھ ماہ کے لیے معاف کی جائے تاکہ اس صنعت کو دوبارہ کھڑا کیا جا سکے۔

وائس چیئرمین قیصر پیا،صدر افضل بٹ اور دیگر اراکین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیر ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری سے درخواست کی کہ تھیٹر انڈسٹری کے 61 تھیٹروں سے جڑے 15,000 سے زیادہ افراد کے روزگار کو محفوظ بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ سویرا ندیم کی والدہ ملک النساء انتقال کرگئیں

لاہور، گوجرانوالہ، ملتان، فیصل آباد، شیخوپورہ اور دیگر شہروں کے تھیٹرز کو پی ٹی آئی کے دھرنوں اور جلسوں کے باعث شدید مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے،فنکاروں نے اس صنعت کو بچانے کے لیے حکومت سے ہنگامی مدد کی اپیل کی ہے۔