"بسمل"کی 30 ویں قسط: موسیٰ کی موت نے ناظرین کو رنجیدہ کردیا 

سویرا ندیم اور نعمان اعجاز کےساتھ کام یادگار تجربہ،بہت کچھ سیکھا،حریم فاروق

Nov 29, 2024 | 14:12:PM

(ویب ڈیسک)مقبول ڈرامہ سیریل"بسمل"کی 30 ویں قسط میں موسیٰ کی موت نے ناظرین کو رنجیدہ کردیا اور خواتین کی اکثریت جذبات پر قابو نہ رکھ سکی اور زارو قطار روتی رہی۔

ڈرامہ سیریل میں موسیٰ کا کردار سعد قریشی نے کیا تھا جو شادی والے دن اپنی ہونے والی دلہن کے انکار پر خود کشی کرلیتا ہے،موسیٰ اپنے کمرے میں خود کو گولی مار کرخودکشی کرلیتاہے،اس کی موت نے مداحوں کو رونے پر مجبور کردیا،بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ ڈرامہ بنانے والے موسیٰ کی موت کے بغیر خودکشی کی کوشش  بھی دکھا سکتے تھے۔

اس حوالے میں ناظرین کا کہنا ہے کہ جو مرد بڑی عمر میں شادی کا فیصلہ کرتے ہیں انہیں یہ سمجھ لینا چاہیے کہ ان کے بچے شدید جذباتی اور ذہنی دباؤ سے گزرتے ہیں،مداح بھی مومل کے والدین اورمعصومہ کوموسیٰ کی موت پر مورد الزام ٹھہرا رہے ہیں،بہت سے لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ اکلوتے بیٹے کی موت پر حریم(سویرا ندیم)کی شانداراداکاری دیکھ کر بہت دیر تک روتے رہے۔

اس ڈرامہ سیریل میں خوبرو،لالچی اور امیر شخص کی دوسری بیوی معصومہ کا کرداراداکارہ حریم فاروق نے اداکیاہے،انہیں اس کردارپراگرچہ تنقیدکابھی سامناکرناپڑاہے،لیکن انہوں نے کرداربہت خوبصورتی سے کیاہے۔

حریم فاروق نے ایک حالیہ انٹرویومیں انکشاف کیا ہے کہ انہیں جلد کی بیماری "سوریاسس" ہے، جس کے نشان ابھی بھی ان کے چہرے پر موجود ہیں،انہوں نے  لیجنڈری اداکاروں سویرا ندیم اور نعمان اعجاز کے ساتھ کام  کو ایک یادگار تجربہ قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

"بسمل"میں اپنے کردار کے حوالے سے حریم فاروق کاکہناہے کہ انہیں تنقید کے بجائے تعریفیں زیادہ سننے کو مل رہی ہیں، بسمل میں معصومہ کا کردار ایک ایسی خاتون کا ہے جو ہمارے معاشرے میں موجود ہے اور ہر کوئی جانتا ہے کہ ایسی خواتین ہوتی ہیں اس لیے ان کے کردار کو پسند کیا جا رہا ہے،ان کی تعریفیں کی جاتی ہیں، تاہم بعض لوگ انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں لیکن یہ کیریئر کا حصہ ہے۔

حریم فاروق کے مطابق "بسمل" میں کام کی پیشکش کے بعد انہوں نے اپنا وزن کم کرنے کا سوچا اور کچھ وقت تک وزن کم کرنے پر کام بھی کیا تھا،پھر وزن کم کرنے کی کوشش ترک کردی،"بسمل" کی شوٹنگ سے قبل وہ زندگی کے مشکل وقت سے گزر رہی تھیں اس لیے ان کا وزن بڑھ گیا تھا اور ان کی جسمانی ساخت بھی کچھ تبدیل ہوگئی تھی اس لیے انہوں نے وزن کم کرنے کا سوچا ،پھر یہ سوچ کرارادہ ترک کردیا کہ سماج میں ہر طرح کی جسامت رکھنے والی خواتین موجود ہیں،اس لیے انہیں وزن کم کرنے کی ضرورت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آئس باتھ اسٹریس،اینزائٹی،ڈپریشن اوردیگرکئی مسائل کے لیے مفید

حریم فاروق نے انکشاف کیا کہ ڈرامے کی شوٹنگ شروع ہوتے ہی انہیں جلد کی ایک بیماری بھی ہوگئی اور ان کے چہرے سمیت جسم کے دیگر حصوں پر سرخ داغ نمودار ہونے لگے،شوٹنگ کے دوران بھی ان کی گردن اور گال پرسرخ داغوں کو دیکھا جا سکتا ہے اورانہوں نے سرخ داغوں کو نہیں چھپایا،ممکن ہے کہ ڈرامے میں ان کے چہرے پر داغ ہر کسی کو اچھے نہ لگ رہے ہوں لیکن ان افراد کی حوصلہ افزائی ہوگی جو"چنبل" یا اس طرح کے دوسرے طبی مسائل کا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:فیصل قریشی اورصبا قمرکئی سال بعدسکرین شیئرکریں گے

بسمل میں نعمان اعجاز نے توقیرتاثیر(ٹی ٹی)،سویراندیم نے ریحام،حریم فاروق نے معصومہ اورسعدقریشی نے موسیٰ کاکردارنبھایاہے،سب نے اپنے اپنے کرداروں کے ساتھ بھرپور انصاف کیاہے،تاہم نعمان اعجاز نے جس طرح اس کردارکوکیری کیاہے وہ اپنی مثال آپ ہے،انہوں نے اس کردار میں سکرپٹ سے ہٹ کراپنی اداکاری سے جان ڈال دی ہے۔

ڈرامہ سیریل"بسمل"کو احسن طالش نے ڈائریکٹ کیاہے۔

مزیدخبریں