تین ہفتوں سے جاری جنگ اسرائیل کو مہنگی پڑ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) غزہ میں جاری جنگ اسرائیل کو مہنگی پڑ گئی، جنگ کے اسرائیلی معیشت پر برے اثرات پڑنے لگے۔ تین ہفتوں میں اسرائیل کو 17 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر کے حملے کے بعد سے اسرائیل کے تمام شعبے بشمول تعمیرات، ٹیکنالوجی، زراعت اور ٹیکسٹائل مزدوروں کی قلت سے شدید طور پر متاثر ہوئے ہیں۔ اسرائیل میں زیر تعمیر پراجیکٹس میں سے تقریباً 80 فیصد منجمد ہو چکے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل میں رواں سال کے آخر تک خسارہ جی ڈی پی کے 3 فیصد تک پہنچ جائے گا، غزہ جنگ سے پہلے خسارہ جی ڈی پی کے 1.5 فیصد تک متوقع تھا۔
مزید پڑھیں: ترکیہ صدر نے یورپ کو صلیبی جنگ شروع کرنے سے متعلق وارننگ دے دی
اسرائیلی ماہرین کے مطابق خسارے ختم کرنے کیلئے درکار رقم سال کے آخری 2 ماہ میں 12.5 ارب ڈالرتک پہنچ سکتی ہے، یہ اندازے بینک آف اسرائیل اور وزارت خزانہ کے غیرسرکاری تخمینوں سے زیادہ ہیں۔ خیال رہے کہ اسرائیل کی 500 ارب ڈالر کی معیشت مشرق وسطیٰ کی بڑی معیشتوں میں سے ایک ہے۔