وزیراعظم شہبازشریف 2 روزہ دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہوں گے

Oct 29, 2024 | 08:50:AM
وزیراعظم شہبازشریف 2 روزہ دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہوں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف ریاض انویسٹمنٹ فورم 2024ء میں شرکت کریں گے، وزیر اعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کا بھی امکان اور دیگر اعلیٰ سعودی حکام کے ساتھ اہم دو طرفہ بات چیت متوقع ہے، فریقین اقتصادی اور تزویراتی شراکت داری پر تبادلہ خیال کریں گے، فریقین اقتصادی، توانائی اور دفاعی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو تلاش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : تحریک انصاف کے بانی کی کوئی شکایت آئی تو پورے پاکستان کو بند کر دینگے،علی امین گنڈاپور

وزیراعظم شہباز شریف کا 31 اکتوبر کو قطر جانے کا بھی امکان ہے، وزیراعظم کے دورے میں پاک قطر تعلقات پر بات ہو گی، وزیراعظم کوپ 29 میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔