نیپال میں سیلاب اور لیند سلائیڈنگ سے تباہی ، 100 افراد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) نیپال میں موسلادھار بارشوں نے تباہی مچا دی ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 100 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث اہم شاہراہیں بند ہیں ، ایئر پورٹس پر نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔
وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سیلاب سے سڑکوں سمیت دیگر املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے ۔
یہ بھی پڑھیں :سمندر کی تہہ سے نئی مخلوق دریافت
حکام کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ ہلاکتیں کھٹمنڈو ویلی میں ہوئی ہیں ، کئی سڑکیں اور پل بھی لینڈ سلائیڈنگ کی لپیٹ میں آ گئے ہیں۔