موسیٰ خیل میں گیس کمپنی کے کیمپ پر فائرنگ، 20 سے زائد مزدور اغوا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عیسیٰ ترین) بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل میں مسلح افراد 20 سے زائد مزدوروں کو اغواء کرکے لے گئے۔
پولیس کے مطابق موسیٰ خیل میں مسلح افراد نے قومی شاہراہ پر گیس کمپنی کےکیمپ پر فائرنگ کی اور اس کے بعد 20 سے زائد مزدوروں کو اغواء کرکے ساتھ لے گئے،مسلح افراد نے 8 بلڈوزرز کو بھی آگ لگادی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں پنجگور کے علاقے خدا آبادان میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی تھی جس سے محنت مزدوری کیلئے آئے 7 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا تھا۔
پولیس کے مطابق پنجگور میں فائرنگ سے جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب کے علاقے شجاع آباد سے تھا اور تمام مزدور آپس میں رشتے دار تھے جو مکان کی تعمیر کے لیے وہاں موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں : بلوچستان پھر لہو لہو،پنجگور میں سات پنجابی مزدورقتل،وزیراعظم ،وزیرداخلہ کا اظہار مذمت
اس سے قبل رواں سال اگست میں موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم میں 23 مسافروں کو قتل کر دیا گیا تھا۔اس واقعے سے متعلق ایس ایس پی موسیٰ خیل ایوب اچکزئی نے کہا تھا کہ تمام افراد کو ٹرکوں اور مسافر بسوں سے اتار کر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔