کہاں کہاں بادل بارش برسائیں گے؟محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

Sep 29, 2024 | 20:01:PM

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا ،بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پورٹ میں کہا گیاہے کہ پیر کے روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

ادھر خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔ تاہم چترال، وزیرستان اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے  کا امکان ہے۔دوسری طرف بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔ تاہم بارکھان، ڈیرہ بگٹی، لسبیلہ ، خضدار اور گردو نواح میں جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان  ہے،کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت خیر پور،میٹھی اور پڈعیدن میں 40ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے عدنان صدیقی کے پول کھول دیئے

مزیدخبریں