دانیہ شاہ سے طلاق کی افواہ پر شوہر حکیم شہزاد نے خاموشی توڑ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مرحوم عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ اور ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کی ایک نوجوان لڑکے کے ساتھ وائرل ہونے والی ویڈیوز پر ان کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد عرف( حکیم لوہاپاڑ)نے وضاحت دے دی ہے۔
حکیم شہزاد نے سوشل میڈیا پر زیر گردش افواہوں اور طلاق کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ دانیہ ان کی بیوی ہیں اور رہیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک آزاد خیال شخص ہیں اور دانیہ شاہ اپنی زندگی اپنی مرضی سے جی سکتی ہیں۔لڑکا خواجہ سرا اور دانیہ کا کیمرہ مین ہے، جسے انہوں نے خود بطور ملازم رکھا ہے۔
شہزاد کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے دانیہ کو 20 ایکٹر زمین، دو کروڑ کی گاڑی، سونا اور 15 شوٹر دیئے ہیں اور وہ دانیہ کے کسی بھی کام پر اعتراض نہیں کرتے۔سوشل میڈیا پر دانیہ کی وائرل ویڈیوز پر طلاق کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے حکیم شہزاد نے کہا کہ افواہیں پھیلانے والے لوگ منفی سوچ کے حامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:رشبھ پنت کے بعد ایک اور بھارتی کرکٹر حادثے کا شکار