سلمان خان کو سیٹ سے اٹھنے میں مشکل کا سامنا، ویڈیو وائرل، مداح افسردہ

Aug 30, 2024 | 01:08:AM
سلمان خان کو سیٹ سے اٹھنے میں مشکل کا سامنا، ویڈیو وائرل، مداح افسردہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کی سیٹ سے اٹھتے ہوئے وائرل ہونے والی ویڈیو نے ان کے مداحوں کو افسردہ کر دیا۔

سوشل میڈیا پر آج کل ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جسے بھارت کے معروف پاپارازی اکاؤنٹس نے شیئر کیا ہے، ویڈیو ایک تقریب کی ہے جس میں سلمان خان بطور مہمان خصوصی مدعو تھے، اس تقریب میں ماضی کی مقبول اور ورسٹائل اداکارہ سونالی بیندرے کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سونالی جب تقریب میں آئیں تو ان سے ملنے کے لیے سلمان خان اپنی سیٹ سے کھڑے ہونے لگے لیکن انہیں دشواری کا سامنا کرنا پڑا، ویڈیو میں سلمان خان کو مشکل سے سیٹ سے کھڑا ہوتے دیکھا جاسکتا ہے، پھر اداکار کھڑے ہوکر سونالی کا انتظار کرتے ہیں اور ان کے آنے پر گلے ملتے ہیں اور پھر بیٹھ جاتے ہیں۔

مداح سلمان کی یہ ویڈیو دیکھ کر جذباتی ہوگئے اور ویڈیو پر کمنٹس میں مداحوں نے کہا کہ ہمارے لیجنڈ اور ہیرو بوڑھے ہورہے ہیں جنہیں دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے ہم بھی بوڑھے ہورہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شادی شدہ عرب شہری کے ساتھ شادی؟ اداکارہ لائبہ خان نے خاموشی توڑ دی

واضح رہے کہ 58 سالہ سلمان خان نے 1999 کی سپر ہٹ فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ میں سونالی بیندرے کے ساتھ کام کیا تھا جس میں ان کی جوڑی کے خوب چرچے ہوئے تھے۔