کتنے کرنسی نوٹ مارکیٹ میں موجود،اہم دستاویز میں بڑا انکشاف سامنے آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)کونسے مالیت کے کتنے کرنسی نوٹ مارکیٹ میں موجود،اہم دستاویز میں بڑا انکشاف سامنے آ گیا۔
مارکیٹ میں مختلف مالیت کے 15 ارب 64 کروڑ 90 لاکھ کرنسی نوٹس موجود ہیں،10روپے مالیت کے 56 ارب 62 کروڑ روپے کے نوٹس موجود ہیں،20روپے مالیت کے 14 ارب 32 کروڑ روپے مالیت کے نوٹس ہیں۔
50 روپے مالیت کے 89 ارب 90 کروڑ روپے،75 روپے مالیت کے 12 ارب 45 کروڑ روپے ،100روپے مالیت کے 148 ارب 60 کروڑ روپے ،500 روپے مالیت کے 819 ارب 50 کروڑ روپے کے نوٹس موجود ہیں۔
دستاویزات کے مطابق 1000 روپے مالیت کے 3192 ارب روپے،5ہزار روپے مالیت کے 4950 ارب روپے کے نوٹس موجود ہیں،مجموعی طور پر مختلف مالیت کے 15 ارب 64 کروڑ 50 لاکھ کرنسی نوٹس موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 5.9 شدت کا زلزلہ،ہر طرف خوف وہراس پھیل گیا
مجموعی طور پر 9 ہزار 238 ارب 49 کروڑ روپے مالیت کے مختلف مالیت کے کرنسی نوٹ زیر گرش ہیں،دسبمر 2024 تک نئے کرنسی نوٹوں کے حوالے سے تمام کام مکمل کرلیا جائے گا،اگلے 4 سے 5 برسوں میں تمام مالیت کی کرنسی نوٹس تبدیل کرلئے جائیں گے۔