عامرخان اوررجنی کانت 30سال بعد دوبارہ ایک ساتھ سلوراسکرین پر؟

دونوں نے 1995ء کی کرائم ایکشن ڈرامہ فلم "آتنک ہی آتنک"میں ایک ساتھ کام کیا تھا

Aug 30, 2024 | 15:41:PM
عامرخان اوررجنی کانت 30سال بعد دوبارہ ایک ساتھ سلوراسکرین پر؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے دوسپراسٹارزعامر خان اور رجنی کانت 30سال بعد دوبارہ ایک ساتھ پردۂ سیمیں پر نظرآسکتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لوکیش کاناگراج کی تکمیل کے مراحل میں موجودایکشن تھرلر فلم "قلی"میں بالی ووڈکے "مسٹرپرفیکٹ"عامر خان کے کیمیو کرنے (مختصر کردار) کی اطلاعات ہیں، اگرایسا ہوجاتا ہے تو یہ عامرخان اور رجنی کانت کی دوسری مشترکہ ایکشن فلم ہوگی۔

اس سے پہلے دونوں سپراسٹارز نے 1995ء کی کرائم ایکشن ڈرامہ فلم "آتنک ہی آتنک"میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:میری شادی کے لیے مسجدمیں اعلان کروایاگیاتھا،اداکارہ ثمن انصاری

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ لوکیش کاناگراج بالی ووڈ میں اپنے ڈیبیو کےلیے عامر خان کو"قلی" کے بعد کسی پروجیکٹ میں کاسٹ کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ "قلی"میں ایک ساتھ کام کرنے سے متعلق ابھی تک پروڈیوسرز یا اداکاروں کی جانب سے کوئی تصدیق کا تردید نہیں کی گئی۔