(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے دوسپراسٹارزعامر خان اور رجنی کانت 30سال بعد دوبارہ ایک ساتھ پردۂ سیمیں پر نظرآسکتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لوکیش کاناگراج کی تکمیل کے مراحل میں موجودایکشن تھرلر فلم "قلی"میں بالی ووڈکے "مسٹرپرفیکٹ"عامر خان کے کیمیو کرنے (مختصر کردار) کی اطلاعات ہیں، اگرایسا ہوجاتا ہے تو یہ عامرخان اور رجنی کانت کی دوسری مشترکہ ایکشن فلم ہوگی۔
اس سے پہلے دونوں سپراسٹارز نے 1995ء کی کرائم ایکشن ڈرامہ فلم "آتنک ہی آتنک"میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:میری شادی کے لیے مسجدمیں اعلان کروایاگیاتھا،اداکارہ ثمن انصاری
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ لوکیش کاناگراج بالی ووڈ میں اپنے ڈیبیو کےلیے عامر خان کو"قلی" کے بعد کسی پروجیکٹ میں کاسٹ کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ "قلی"میں ایک ساتھ کام کرنے سے متعلق ابھی تک پروڈیوسرز یا اداکاروں کی جانب سے کوئی تصدیق کا تردید نہیں کی گئی۔