وزارت خزانہ نے ملک میں مہنگائی میں مزید کمی کی خوشخبری سنا دی

Aug 30, 2024 | 17:53:PM
 وزارت خزانہ نے ملک میں مہنگائی میں مزید کمی کی خوشخبری سنا دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وزارت خزانہ نے ماہانہ آوٹ لک رپورٹ جاری کرتے ہوئے مہنگائی سے ستائے عوام کومہنگائی کی شرح میں مزید کمی کی خوشخبری سنادی۔

معاشی آوٹ لک رپورٹ جاری کرتے ہوئے وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ اگست میں مہنگائی9.5 سے 10.5 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے، ستمبر میں مہنگائی مزید کم ہوکر 9 فیصد سے 10 فیصد کے درمیان متوقع ہے،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ مہینوں میں ملک میں مہنگائی میں کمی کا امکان ہے جولائی 2024 میں مہنگائی کی شرح 11.1 فیصد رکارڈ کی گئی تھی، اگست میں مہنگائی9.5 سے 10.5 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے، ستمبر میں مہنگائی مزید کم ہوکر 9 فیصد سے 10 فیصد کے درمیان متوقع ہے، مالی سال 2025 کا آغاز مثبت اشاریوں سے ہوا ہے ۔

جاری کھاتوں کا خسارہ بہتر ہوا ہے، ایف بی آر ٹیکس وصولیاں مقررہ ہدف سے زائد رہیں، زرعی قرضوں کے اجراء میں 24.8 فیصد اضافہ ہوا ،وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق کپاس کی پیداوار میں کمی ہوئی ہے ،کپاس کی پیداوار 8 لاکھ 58 ہزار بیلز سے کم ہوکر 4 لاکھ 42 ہزار بیلز ہوچکی ہے ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برآمدات ، درآمدات اور ترسیلات زر میں اضافے کا رجحان ہے، اگست میں برآمدات 2.5 ارب سے 3.2 ارب ڈالرز کے درمیان متوقع ہیں، اگست میں درآمدات کا حجم ساڑھے 4 سے 5 ارب ڈالرز رہنے کا امکان ہے، اگست میں ترسیلات زر 2.6 ارب سے 3.3 ارب ڈالرز متوقع ہیں، ایکسٹرنل سیکٹر میں استحکام سے روپیہ مستحکم ہوا ہے، ملک میں معاشی سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: 17 اشیاء مہنگی، 10 سستی ہوئیں،ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری