نیب کا سخت ایکشن،رواں سال 7ارب روپے برآمد،قومی و صوبائی خزانوں میں جمع

Aug 30, 2024 | 18:20:PM
نیب کا سخت ایکشن،رواں سال 7ارب روپے برآمد،قومی و صوبائی خزانوں میں جمع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)قومی احتساب بیورو(نیب)نے جنوری سے جولائی 2024 میں  7 ارب روپے کی رقم برآمد کر کے قومی و صوبائی خزانوں میں جمع کرا دی ہے۔ 

نیب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق نیب نے جنوری سے جولائی 2024 میں  7 ارب روپے کی رقم برآمد کر کے قومی و صوبائی خزانوں میں جمع کرا دی ہے، نیب نے بدعنوانی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائیاں کر کے بھاری رقوم برآمد کر چکا ہے،2.1 ارب، 30 کروڑ، 34 لاکھ، ایک ہزار 48 روپےوفاقی حکومت کے خزانے میں جمع کرائی ہے۔ 
 نیب اعلامیے کے مطابق  25 کروڑ 98 لاکھ، 52 ہزار 692 روپے حکومت سندھ کے خزانے میں جمع کرائے، 13 کروڑ 66 لاکھ 11 ہزار 951 روپے حکومت پنجاب کے خزانے میں جمع کرائے، 5 لاکھ روپے واگزار کرا کر کے پی حکومت کے خزانے میں جمع کرا دیے،4 کروڑ 35 لاکھ 97 ہزار 325 روپے حکومت بلوچستان کے خزانے میں جمع کرا دیا،بڑے پیمانے پر عوام کو دھوکہ دینے کے 34 واقعات میں 21 ہزار 760 خاندانوں کو 4 ارب سے زائد رقم تقسیم کی گئی،مختلف تحقیقات، پلی بارگینز کے ذریعے رقوم اکٹھی کی تھیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: وزارت خزانہ نے ملک میں مہنگائی میں مزید کمی کی خوشخبری سنا دی