( عثمان خان)پارلیمانی سیکریٹری برائے اوورسیز پاکستانی چوہدری احسان الحق باجوہ نےسپیکرقومی اسمبلی کو خط لکھ کر 7 ستمبر کو سرکاری سطح پر یوم ختم نبوت کی گولڈن جوبلی منانے کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمانی سیکرٹری برائے اوور سیز پاکستانی احسان الحق باجوہ نے سپیکر قومی اسمبلی آیاز صادق کو خط لکھا ہے جس میں انہوں پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس طلبی کا مطالبہ کرکے 7 ستمبر کو سرکاری سطح پر یوم ختم نبوت کی گولڈن جوبلی منانے کا مطالبہ کیا ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی کو لکھے گئے خط میں انہوں نے درخواست کی ہے کہ ختم نبوت کی شق کو آئین کا حصہ بنانے پر سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو، مفتی محمود و دیگر کو خراج تحسین پیش کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:نیب کا سخت ایکشن،رواں سال 7ارب روپے برآمد،قومی و صوبائی خزانوں میں جمع