عام انتخابات کیلئے سب کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے، جاوید لطیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سابق وفاقی وزیر اور رہنما مسلم لیگ (ن) میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کیلئے سب کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے۔ الیکشن کے بغیر پاکستان کے حالات مزید خراب ہوں گے، مخالفین الیکشن کو متنازع بنانا چاہتے ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ آج ایک شخص کو معصوم کہا جارہا ہے، ن لیگ سے انتخابی نشان واپس لیا گیا، پارٹی نے شیر کے نشان کے بغیر سینیٹ کا الیکشن لڑا، 2018 میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں تھی لیکن کسی معصوم کا لفظ استعمال کیا گیا۔
کہاجاتا ہے کہ یہ مقبول ترین لیڈر ہے اسے لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے مگر ہمارا کہنا یہ ہے کہ کوئی مقبول ہے یا غیر مقبول تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے , جو آج کسی کو معصوم کہتے ہیں مگر جب 2018 میں ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ میسر نہیں تھی تو کیا اس وقت ہمارے لیے کسی… pic.twitter.com/aWVYYrgm8B
— PMLN (@pmln_org) December 30, 2023
اُن کا کہنا تھا کہ اس وقت کسی نے نہیں کہا دو تہائی اکثریت والی جماعت سے زیادتی ہے، ہم چاہتے ہیں سب کے ساتھ انصاف ہو، جو جیل میں ہیں ان کے ساتھ بھی انصاف ہو۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ میرے خلاف شوشل میڈیا مہم چلائی جارہی ہے، مخالفین الیکشن کو متنازع بنا رہے ہیں، البتہ سب کو لیول پلینگ فیلڈ ملنی چاہیے، ہمیں صرف فیلڈ ملی ہے لیول تو ملی ہی نہیں۔
رہنما پاکستان مسلم لیگ ن میاں جاوید لطیف پریس کانفرنس کر رہے ہیں https://t.co/PHofoL6iRA
— PMLN (@pmln_org) December 30, 2023
جاوید لطیف نے کہا کہ ہم اداروں میں کسی کے خلاف مہم کو تسلیم نہیں کریں گے، ڈان اور سیسلین مافیا کے الفاظ آج تک واپس نہیں لیے گئے، اداروں کو بتانا ہوگا شوشل میڈٰیا مہم کے پیچھے کون ہیں۔
مزید پڑھیں: آئی جی پنجاب کی جانب سے ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر،مزید 9 لاکھ روپے جاری
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ مخالفین چاہتے ہیں کوئی ایسی ججمنٹ آجائے جو الیکشن پر اثر انداز ہو، ماضی میں کسی کی خواہش پر فیصلے سپریم کورٹ میں کیے گئے، الیکشن کے بغیر جمہوریت اور ملک کا نقصان ہوگا۔