پاک فوج کی پیشہ ورانہ تربیت دنیا بھرمیں مشہور

افسران آپریشنز میں پہلی صف میں موجود رہ کر قیادت کرتے، جو اپنی مثال آپ ہے

Dec 30, 2024 | 12:24:PM
پاک فوج کی پیشہ ورانہ تربیت دنیا بھرمیں مشہور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)پاک فوج کا طرۂ امتیاز اس کی سخت اور پیشہ ورانہ تربیت ہے جو افواج پاکستان کی شناخت کا اہم حصہ ہے۔ 

پاکستان آرمی دنیا کی ان چند افواج میں شامل ہے جس کے افسران آپریشنز میں پہلی صف میں موجود رہ کر قیادت کرتے ہیں، جو دنیا بھر میں اپنی مثال آپ ہے،افواج پاکستان کی تربیت کا بنیادی مقصد روایتی اور غیر روایتی خطرات سے  نمٹنے کے لئے مکمل تیاری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

انسدادِ دہشت گردی کی تربیت کے لئے نیشنل کاؤنٹر ٹیرارزم سینٹر کو سینٹر آف ایکسیلنس کے طور پر قائم کیا گیا جس کے ملک بھر میں سات علاقائی کیمپس کام کر رہے ہیں،ان سینٹرز میں اس سال دوست ممالک کے سیکڑوں غیر ملکی ٹرینرز کو بھی تربیت دی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ پاک فوج مختلف ملکوں کے ساتھ بین الاقوامی مشقوں کا بھی انعقاد کرتی ہے جن کا مقصد انسداد دہشت گردی میں تجربات کا تبادلہ اور دفاعی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا ہے۔

اس وقت بھی پاکستان میں کئی غیر ملکی افسران اور جوان زیر تربیت ہیں جنہیں اعلیٰ معیار کی جنگی تربیت دی جا رہی ہے۔

اسے بھی پڑھیں:2024 : 59ہزار775 آپریشنزمیں 925 دہشت گردوں کو واصلِ جہنم کیاگیا