(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، پاکستانی خاتون پائلٹ اور بھارتی مسافر ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست راس الخیمہ میں چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا. اماراتی ایوی ایشن حکام کے مطابق حادثے میں خاتون پائلٹ اور مسافر سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
امارتی ایوی ایشن حکام کے مطابق پرائیویٹ سیاحتی ایوی ایشن کا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوا، اس طیارے کو سیاحتی مقصد کے لیے استعمال میں لایا جاتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:محکمہ موسمیات نے پھر بارش کی نوید سنا دی
ایوی ایشن حکام نے بتایا کہ چھوٹے طیارے کی پائلٹ کا تعلق پاکستان سے تھا، جن کا نام فریانزا پروین تھا، جبکہ ان کے ساتھ مسافر بھارتی ڈاکٹر سلیمان طیارے میں موجود تھے۔
دوسری جانب پاکستانی قونصل خانے کے حکام نے طیارہ حادثے میں پاکستانی خاتون پائلٹ کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔حکام کے مطابق خاتون پائلٹ فریانزا پروین کا تعلق پاکستان کے شہر ملتان سے ہے، جن کی میت آج رات پاکستان روانہ کردی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنے کیلئے بھارت اور آسٹریلیا کو کیا کرنا ہوگا؟