بلوچستان میں ایک مہینے کے لئے دفعہ 144 نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عیسیٰ خان ترین) بلوچستان کے محکمہ داخلہ نے صوبے بھر میں ایک مہینے کے لئے دفعہ 144 نافذ کردی۔
بلوچستان حکومت نے ایک مرتبہ پھر بلوچستان بھر میں دفعہ 144نافذ کردی،دفعہ 144نقص امن کے خدشے کے باعث نافذ کردی گئی ہے،دفعہ 144 بلوچستان بھر میں ایک ماہ کے لیے نافذ کردی گئی ہے۔
ضرورپڑھیں:بینک فراڈ کے 31 متاثرین کو 24.136 ملین روپے واپس دینے کا حکم
محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144کے تحت ہر قسم کے اسلحے کی نمائش پر پابندی ہوگی،ہرقسم کی ریلیوں ، دھرنوں ، جلوسوں ، پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے اکھٹے ہونے پر پابندی ہوگی۔