(طیب سیف)پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کے تمام ارکان سیاسی بصیرت کے حامل افراد ہیں،2 جنوری کے اجلاس میں ضرور شریک ہوں گے۔
چئیرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہرعلی خان نے مزاکراتی کمیٹی کے اجلاس کےحوالے سےردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے فریقین مزاکرات میں کھلے دل اور نیک نیتی کا مظاہرہ کریں گے ،مزاکرات میں سنجیدہ کوششیں مثبت نتائج تک ضرور پہنچا دیتی ہیں ۔
ضرورپڑھیں:بلوچستان میں ایک مہینے کے لئے دفعہ 144 نافذ
بیرسٹر گوہرعلی خان کا کہنا تھا کہ پر امید ہیں کہ مزاکراتی کمیٹیاں کم وقت میں کوئی حل نکال لیں گی،حکومت اور اپوزیشن میں مزاکرات کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہوگی۔