(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے دارلحکومت سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں بارش برفباری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ 31 سے 4 فروری کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی گئی۔
رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ 31 جنوری سے 4 فروری کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں، مری اور گلیات میں وقفے وقفے سے بارش درمیانی سے تیز بارش اور برفباری کی توقع ہے
رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی موسلا دھار بارش کی توقع ہے اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ 2 اور 3 فروری کو موسلا دھار بارش کے باعث بلوچستان کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے،مغربی ہواؤں کا سلسلہ 4 فروری تک برقرار رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں:تیز ہواؤں کیساتھ بارش؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
محکمے کے مطابق 2 اور 3 فروری کو سکھر، لاڑکانہ، دادو، میرپور خاص، کراچی، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد، اور کشمور میں ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے جبکہ صوبے کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔