روپیہ مستحکم ہونے لگا، ڈالر کیساتھ ساتھ دیگر کرنسیوں کو بھی رگڑا لگ گیا

Jan 30, 2024 | 17:57:PM

(اشرف خان) معاشی بحالی کیلئے نگران حکومت کی جانب سے اقدامات رنگ لانے لگے ، انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں  ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی ہے ، انٹر بینک میں ڈالر 9 پیسے کم ہو کر 279 روپے 55 پیسے پر آ گیا ، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 23  پیسے کمی سے 280  روپے 86 پیسے کا ہو گیا ۔

دیگر رکرنسیوں کی بات کی جائے تو اوپن مارکیٹ میں یورو 58 پیسے کمی سے  304.02  روپے پر آگیا، برطانوی پاونڈ  52 پیسے کمی سے  356.98روپے کا ہوگیا ، امارتی درہم 7 پیسے کمی سے  76.88 روپے کا ہوگیا ، سعودی ریال 2 پیسےاضافے  سے 75.01 روپے   کا ہوگیا۔ 

یہ بھی پڑھیں : سائفر کیس میں سزا ،ریحام خان شاہ محمود قریشی کے حق میں بول پڑیں

مزیدخبریں