(24 نیوز)شام کے ڈی فیکٹو رہنما احمد الشرع المعروف ابو محمد الجولانی آئندہ سے شام کے عبوری صدر ہوں گے۔
عالمی میڈیا کے مطابق احمد الشرع نے جہادی دھڑوں کے اجلاس میں آئین تحلیل کرکے صدر ہونے کا اعلان کیا، احمد الشرع اب شام کی صدارت کے فرائض سنبھالیں گے۔
رپورٹ کے مطابق احمد الشرع بطور صدر عالمی فورمز پر شام کی نمائندگی کریں گے۔ اس حوالے سے اجلاس سے خطاب میں احمد الشرع نے کہا شام میں پہلی ترجیح حکومت میں موجود خلا کو جائز اور قانونی طریقے سے پر کرنا ہے،ان کا کہنا تھا کہ انتقامی کارروائیوں کا خاتمہ کرنا ہے اور شام کے شہریوں کو پُرامن ماحول فراہم کرنا ہے۔
مزید پڑھیں:امریکا کا غیر قانونی تارکین کو بدنام زمانہ جیل گوانتاناموبے بھیجنے کا اعلان
احمد الشرع کا مزید کہنا تھا کہ شام کو دوبارہ تعمیر کریں گے۔ اقتصادی انفراسٹرکچر کو ترقی دی جائے گی۔ ایک جامع حکومت کے لیے انتخابات ہوں گے جس کے انعقاد میں چار سال لگ سکتے ہیں،واضح رہے گزشتہ برس 2024 میں محمد الجولانی کی سربراہی میں ہیئت تحریر الشام نے بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔